پٹنہ-بختیار پور فور لین این ایچ 30کے 49ویں کیلو میٹر سے چورو نگر نوسا آر سی ڈی روڈ کے 5ویں کیلو میٹر چھٹی گھاٹ تک سڑک کی تعمیر کا وزیر اعلیٰ نے افتتاح کیا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –08 AUG      

پٹنہ، 08 اگست 2023:-وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج پٹنہ ،بختیار پور فور لین این ایچ 30کے 49ویں کیلو میٹر سے چورو نگر نوسہ آر سی ڈی روڈ کے 5ویں کیلو میٹر چھٹی گھاٹ تک سڑک کی تعمیر کا سنگ بنیاد اور ربن کا ٹ کر افتتاح کیا ۔
اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ جناب تیجسوی پرساد یادو ، خزانہ ، کمر شیل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجئے کمار چودھری ، وزیر اعلیٰ کے اضافی مشیر جناب منیش کمار ورما ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ ،رورل ورک محکمہ کے سیکریٹری مسٹر کمار پال ، پٹنہ کے ڈی ایم مسٹر چندر شیکھر سنگھ ، پٹنہ ضلع کے ایس ایس پی مسٹر راجیو مشرا اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
افتتاح کر نے کے بعد وزیر اعلیٰ اس سڑک سے ہو کر اپنے آبائی گائوں کلیان بگہا پہنچے اور کلیان بگہا کے بھگوتی مندر (دیوی استھان)میں پوجا کی اور ریاست کی خوشحالی ، امن اور سلامتی کی دعا کی ۔
اس کے بعد اپنے آبائی گائوں کلیان بگہا میں واقع کوی راج رام لکھن سنگھ یاد گار واٹیکا جاکر والد کوی راج آنجہانی رام لکھن سنگھ جی، والدہ آنجہانی پر میشوری دیو ی جی اور اہلیہ آنجہانی منجو سنہا جی کے مجسمہ پر گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔