بی جے پی کا اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ پر حملہ، کہا- یہ’گھمنڈیا‘ اتحاد

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –09 AUG      

نئی دہلی، 09 اگست: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بدھ کے روز اپوزیشن جماعتوں کے نئے اتحاد ’انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس‘ (انڈیا) پر حملہ کیا۔ بی جے پی لیڈر روی شنکر پرساد نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ خاندانی حکمرانی فطری طور پر غیر جمہوری اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔ اس اتحاد ک’ ‘گھمنڈیا’ کہنا بالکل درست ہے۔ وہ اس کے پوری طرح مستحق ہیں۔لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر بحث شروع ہونے سے پہلے منعقدہ پریس کانفرنس میںپرساد نے بدھ کو کہا کہ آج 9 اگست ہے ۔ اس دن مہاتما گاندھی نے انگریزو ہندوستان چھوڑو تحریک شروع کی تھی۔ پانچ سال بعد انگریز ہندوستان چھوڑ گئے۔انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں نظم و ضبط لانا ہے تو تین اہم چیزوں پر عمل درآمد ضروری ہے۔ وہ چیزیں ہیں – اقربا پروری بھارت چھوڑو، بدعنوانی بھارت چھوڑو، منھ بھرائی کی سیاست بھارت چھوڑ دو۔ اگر ملک کی سیاست میں شفافیت کو بچانا ہے تو ان لعنتوں کو ہٹانا ہوگا۔ راہل گاندھی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ ان میں ملک کی قیادت کرنے کی کتنی صلاحیت ہے؟