TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -11 AUG
بہار شریف(دانش) بہار کے عظیم شخصیت گرو سہائے لال کی 134 جینتی انکے آبائی گاؤں وادی میں رجنیش کمار منا کی صدارت منائی گئی۔اس موقع پر ضلع کانگریس کمیٹی کے سابق صدر مع اکھل بھارتیہ کانگریس کمیٹی کے رکن دلیپ کمار کے ذریعہ گلپوشی اور شجرکاری کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر دلیپ کمار نے کہا کہ گرو سہائے ہمارے لئے مثالی ہیں۔وہ سماج کے لئے اپنی زندگی وقف کی اور سماج کو ایک بہترین راستہ دکھایا ہمیں زندگی کی راہ میں انکے بتائے گئے باتوں پر عمل کرنا چاہیئے۔اس موقع پر گوپال شرن سنگھ،پرنس پٹیل،چندرمنی پٹیل،سمنت کمار،رامچندر پرساد،اروند کمار،اشوتوش کمار کے علاوہ گاؤں کے لوگ موجود تھے۔

