چین کا جنگی بحری جہاز کولمبو کی بندرگاہ پردو دن سے لنگرانداز، کل ہوگا روانہ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -11 AUG

کولمبو، 11 اگست: سری لنکا نے آخرکار بھارت کے احتجاج کے باوجود چینی جنگی جہاز کو کولمبو بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دے دی۔ سری لنکا کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک چینی جنگی جہاز سری لنکا کے جزیرے کے تین روزہ سرکاری دورے پر کولمبو بندرگاہ پر رکا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کی بحریہ نے کہا کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کا جنگی جہاز جمعرات کو دارالحکومت پہنچا۔ 129 میٹر لمبے بحری جہاز میں 138 افراد کا عملہ ہے اور اس کی کمانڈ کمانڈر جنشن کے پاس ہے ۔ یہ ہفتہ کو کولمبو سے روانہ ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق، گزشتہ سال اگست میںقریب کے آبی علاقے میں چینی جہاز کی موجودگی کے بارے میں ہندوستان کے سیکورٹی خدشات کے باوجود یوآن وانگ 5 ہمبنٹوٹا بندرگاہ پر ٹھہراتھا۔ سری لنکا کی وزارت خارجہ نے تب کہا تھا کہ حکومت اس معاملے کو دوستی، باہمی اعتماد اور تعمیری بات چیت کے جذبے سے حل کرنے کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ وسیع مشاورت کر رہی ہے۔