جعلی خبریں پھیلانے پر 3 سال جیل کی سزا کا بِل بھارتی لوک سبھا میں پیش

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –12 AUG      

نئی دہلی، 12 اگست: لوک سبھا میں جعلی خبروں کی روک تھام اور اس پر سزا سے متعلق بِل پیش کردیا گیا۔وزیرِ داخلہ امت شاہ کی جانب سے بِل لوک سبھا میں پیش کیا گیا۔ اس مجوزہ بِل کو نظرثانی کے لیے اسٹینڈنگ کمیٹی کے پاس بھیج دیا گیا ہے جو کہ ہندوستان کی خود مختاری اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی جعلی خبریں یا گمراہ کن معلومات پھیلانے والوں سے متعلق ہے اور اس کے مطابق ایسا کرنے والوں کو 3 سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔ اس بِل میں جرمانہ اور قید دونوں سزاؤں کا ذکر کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق امیت شاہ نے لوک سبھا میں مزید 2 بِل بھی پیش کیے۔