پٹنہ لٹریٹری فیسٹول میں اردو کے سچے خادم اوربزم صدف انٹرنیشنل دوحہ قطر کے بانی چیرمین شہاب الدین احمد کو ایوارڈ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –12 AUG      

نئی دہلی، 12اگست (یو این آئی)  انداز بیاں، ایونٹ دبئی اور پٹنہ لٹریری فیسٹیول (پی ایل ایف) میں جہاں متعدد شخصیات کو ایوارڈ سے نوازاجارہا ہے وہیں اردو کے سچے خادم اوربزم صدف انٹرنیشنل دوحہ قطر  کے بانی چیرمین شہاب الدین احمد کو بھی ملک و بیرون ملک اردو کو فروغ دینے اور اردو کی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے ایوارڈ دیا جارہاہے۔
روزنامہ قومی تنظیم پٹنہ کے تعاون سے پٹنہ میں 13 اگست کو پٹنہ لٹریٹری فیسٹول میں ہونے والے عظیم الشان مشاعرہ اور کوی سملین میں ممتاز اور مقتدر شخصیات کے ہاتھوں یہ اعزاز دیا جائے گا۔ مسٹر شہاب الدین بالواسطہ اردو سے منسلک نہ ہونے کے باوجود انہوں نے ملک و بیرون ملک اردو کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ان کی تنظیم بزم صدف انٹرنیشنل کے بینرتلے ملک درجنوں قومی و بین الاقوامی پروگرام ہوچکے ہیں۔ اس تنظیم درجنوں ممالک کے ادباء، شاعر، شاعرات اور اردو سے محبت کرنے والے افراد منسلک ہیں۔ اس کی کوششوں سے بیرون ملک اردو کا فروغ ہوا ہے اور اس کا دائرہ بڑھا ہے۔
انہوں نے بہار سمیت ملک کے دیگر حصوں میں اردو کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور اس کے لئے ادیبوں شاعروں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ ان کی تنظیم بزم صدف انٹرنیشنل دوحہ قطر ہر سال دنیا کے ادیبوں، شاعروں اور صحافیوں کو ایوارڈ سے نوازتی ہے۔ ان کے انتخاب کا طریقہ بہت زبردست ہوتا ہے جس میں جیوری ایک دوسرے کو نہیں جانتے۔
سماجی،ادبی وثقافتی، صحافتی اور فلاحی کاموں میں اپنی بہترین و نمایاں کارکردگی کی بنیادپردئے جانے والا یہ ایوارڈ بزم صدف انٹرنیشنل کی ادبی اور اردو خدمات کا اعتراف ہے۔ اس مشاعرہ و کوی سمیلن کے مہمان خصوصی بہار قانون ساز کونسل کے چئیرمین دیویش چندر ٹھاکر، مہمان ذی وقار علی اشرف فاطمی سابق مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل حکومت ہند اور مہمان اعزازی چانکیہ لاء یونیورسٹی کے وائس چانسلر فیضان مصطفیٰ کو اعزاز سے سرفراز کیا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔