TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –14 AUG
ممبئی ،14اگست: این سی پی (نیشنلسٹ کانگریس پارٹی) کے سربراہ شرد پوار نے پیر کے روز اس بات کو دہرایا کہ ان کی پارٹی کا بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملانے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے، کیونکہ یہ این سی پی کی قومی پالیسی کے موافق نہیں ہے۔ 83 سالہ این سی پی چیف نے واضح کر دیا کہ ان کے گروپ سے کوئی بھی بی جے پی کے ساتھ نہیں جائے گا، اس سے اس سلسلے میں سبھی قیاس ا?رائیاں خارج ہو گئی ہیں۔پوار نے اعلان کیا کہ “ہمارے کچھ ساتھیوں نے اس ایشو پر الگ رخ اختیار کیا ہے۔ ہمارے خیر خواہ ایسی کوشش کر رہے ہیں۔ میں این سی پی کے قومی صدر کی شکل میں کہتا ہوں کہ این سی پی بی جے پی کے ساتھ نہیں جائے گی۔” انھوں نے یہ بھی کہا کہ این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل کے رشتہ دار کو بی جے پی میں شامل کرنے کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے نوٹس دیا گیا تھا۔شرد پوار نے کہا کہ اجنسیوں کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ پاٹل پر دباو? بنانے کے لیے ان کے رشتہ دار کو ای ڈی نوٹس بھیجا گیا ہے۔” این سی پی لیڈر کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب انھوں نے اور پاٹل نے آخر ہفتہ میں این سی پی (اے پی) لیڈر اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے ساتھ الگ الگ میٹنگیں کیں، اس سے سیاسی افواہیں اڑ گئیں۔این سی پی چیف کا کہنا ہے کہ اجیت ان کے بھتیجے ہیں اور وہ ان سے فیملی کے سربراہ کی شکل میں ملے اور سوچا کہ یہ میڈیا میں اس طرح کی بے بنیاد بحث کا موضوع کیوں بننا چاہیے۔ میٹنگوں پر ایم وی اے میں شامل شیوسینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راو?ت نے تلخ رد عمل ظاہر کیا گیا، جنھوں نے افسوس ظاہر کیا کہ اس طرح کی بار بار کی جانے والی کارروائیاں ساتھیوں اور کارکنان کے درمیان غلط فہمی پیدا کرتی ہیں۔”بہرحال، شرد پوار نے واضح کر دیا کہ ایم وی اے متحد ہے اور اس کی ساتھی پارٹیوں کانگریس و شیوسینا (یو بی ٹی) کے درمیان غلط فہمی کی کوئی وجہ نہیں ہے، کیونکہ اس کا نظریہ بی جے پی کے خلاف ہے۔