TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –16AUG
پٹنہ ( پریس ریلیز)مولانا آزاد پارا میڈیکل ٹریننگ سنٹر اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، پٹنہ77 واں یوم آزادی دھوم دھام سے منایا گیا۔پرچم کشائی انسٹی ٹیوٹ کے منیجنگ ڈائرکٹر ایس حمید اللہ پالوی نے کی۔ اس موقع پر ثقافتی پروگرام بھی منعقد کئے گئے۔ تین ٹیچروں کو ان کے بہترین کارکردگی اور پرفارمینس کو دیکھتے ہوئے منیجنگ ڈائرکٹر کے ہاتھوں اعزاز بخشا گیا۔اعزاز سے نوازے جانے والے اساتذہ میں فیزیو تھیراپی کے ہیڈ ڈاکٹر آبھاس سنہا،پیتھولوجی کے ہیڈڈاکٹر پرمیندر سنگھ اور ڈاکٹر اشرف عالم شامل ہیں۔ اس موقع پر دس طلبہ کو بھی انعامات دئے گئے۔تقریب کی نظامت اور تشکراتی کلمات ڈاکٹر عنایت اللہ پالوی نے کیا۔اس موقع پر کالج کے کو آرڈینیٹر ڈاکٹر عقیل صدیقی، پرنسپل عنایت اللہ پالوی،اکیڈمک انچارج ڈاکٹر اشرف علی موجود تھے۔واضح رہے کہمولانا آزاد پارا میڈیکل ٹریننگ سنٹر اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، پٹنہ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ حکومت بہار سے منظور شدہ اور بہار یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس ، پٹنہ سے ملحق ہے۔ ڈاکٹر عقیل صدیقی نے مزید بتایا کہ اس انسٹی ٹیوٹ میں لڑکیوں کے لئے 33 فیصد سیٹ مختص ہیں۔جناب عقیل صدیقی اور ڈاکٹر عنایت اللہ پالوی نے مزید کہا کہ یہاں ہوسٹل کی سہولت اور اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ جناب عقیل صدیقی نے کہا کہ یہاں ہر اتوار کو مفت ہیلتھ چیک اپ ،دوا،اور x-Ray مفت میں حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا آزاد پارا میڈیکل ٹریننگ سنٹر اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ،پٹنہ میں BPT, BMLT, BMRT, BOTT, DMLT, DOT, اور DRESSER کورسیز میں داخلہ حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ ڈاکٹرعقیل صدیقی اور ڈاکٹرعنایت اللہ پالوی نے مشترکہ طور پر خواہش مند طلبا و طالبات سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد سے جلد اس انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لے کر اپنے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں۔ انہوں نے بتایا کہ مین روڈ، این ایچ۔ 30 ،دیدار گنج، ٹال بوتھ ،پٹنہ کے پتے پر پہنچ کر یا پھر موبائل نمبر۔9142727827, 9934730386 اور 7070228885پر رابطہ کرکے مزید معلومات حاصل کیا جا سکتا ہے۔

