TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –16AUG
نئی دہلی ،16اگست:قوم نے آج سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے پانچویں برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر صدر درپدمرمو،وزیراعظم مودی اسپیکر اوبلا کے علاوہ کئی کابینہ کے وزراء نے سادیو اٹل میموریل پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر بی جے پی کے اتحادی جماعتو ں کے رہنمائوں نے بھی اس سبھا میں شرکت کی ۔ا ن میں پرفل پٹیل ،بہار کے سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی اور اپنا دل کی انوپریا پٹیل بھی شامل ہوئیں۔ اس موقع پر وزیراطلاعات انورگ ٹھاکر نے کہا کہ اٹل بہاری واجپئی لاکھوں دلوں پر راج کررہے ہیں اورآنے والی نسلیں بھی ان کو یاد کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اتحادیوں کی مدد سے ہم لوک سبھا الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے۔ بہار کے وزیراعلی جو آج سویرے پٹنہ سے دہلی پہنچے ہوائی اڈے سے سیدھے سادیو اٹل میموریل پہنچے وہاں واجپئی کو خراج عقیدت پیش کی ۔ نتیش کمار واجپئی کی حکومت نے ریلوے کے وزیر رہے ہیں۔

