جوش و خروش کےساتھ منایانگیا یوم آزادی۔

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –16AUG       

ٹھاکرگنج(محمد محیط حسن رضا)کشن گنج ضلع سمیت ٹھاکر گنج کے دیہی اور شہری علاقوں میں 77 واں یوم آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ ٹھاکرگنج بلاک آفس میں پرمکھ دھنی لال گنیش، محکمہ تعلیم میں بلاک ایجوکیشن آفیسر، ٹھاکر گنج نگر پنچایت آفس میں چیف کونسلر شری کرشنا سنگھ عرف سکندر پٹیل، چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ آفس میں سی ڈی پی او، تھانہ کے احاطے میں تھانہ صدر ستیش کمار ہمانشو، گاندھی میدان ٹھاکر گنج میں آر جے ڈی کے ایم ایل اے سعود اسرار نے پرچم لہرایا اور قومی پرچم کو سلامی دی۔ جس کی شام ایک شام شہیدوں کے نام پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔جس کا افتتاح کشن گنج کے ایم پی ڈاکٹر محمد جاوید آزاد، ایم ایل اے سعود اسرار، سابق ایم ایل اے گوپال کمار اگروال، نگر چیف کونسلر سکندر پٹیل، آر جے ڈی لیڈر مشتاق عالم وغیرہ نے شمع جلا کر کیا۔ جس کے بعد مختلف اسکولوں کے بچوں نے حب الوطنی کے گیتوں میں ایک سے بڑھ کر ایک پروگرام پیش کیا جو دیر تک جاری رہا۔ پروگرام دیکھنے کے لیے ہزاروں لوگوں کی تعداد موجود ہوکر بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور پروگرام سے لطف اندوز ہوئے۔  پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر ایم پی ڈاکٹر محمد جاوید آزاد، ایم ایل اے سعود اسرار، سابق ایم ایل اے گوپال کمار اگروال، چیف کونسلر سکندر پٹیل، آر جے ڈی لیڈر مشتاق عالم، آر جے ڈی بلاک صدر اکرام الحق، وارڈ کونسلر امیت کمار سنہا، بی جے پی لیڈر بجلی پرساد سنگھ، بی جے پی لیڈر راجیش کرنانی، سابق چیف کونسلر پرمود راج چودھری، ایم ایل اے کے نمائندہ محمد سالیم وغیرہ موجود تھے۔ اسٹیج کی نظامت استاد جہانگیر عالم نے کی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ٹھاکرگنج تھانہ صدر ستیش کمار ہمانشو کے ساتھ بڑی تعداد میں پولیس اہلکار موجود تھے۔