روزنامہ تاثیر صحت مند صحافت اور بہتر طباعت کے سبب بےحد مقبول ،بین الاقوامی شاعر ماہر تعلیم ڈاکٹر قاسم خورشید کی روزنامہ تاثیر کے دفتر میں تشریف آوری

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –16AUG       

پٹنہ16 اگست :اردو کے بین الاقوامی شاعر ماہر تعلیم ڈاکٹر قاسم خورشید کا اردو کے کثیر الاشاعت اخبار ’’تاثیر ‘‘ کے دفتر میں ہر دلعزیز شخصیت اور چیف ایڈیٹر جناب ڈاکٹر محمد گوہر نے والہانہ استقبال کیا۔ ڈاکٹر خورشید نے اپنی کتاب ’’کینوس پر چہرے‘‘انہیں پیش کی۔ اس مو قع پر مشہور صحافی جناب امتیاز کریم بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر قاسم خورشید نے جناب ڈاکٹرمحمد گوہر سے عالمی ادبی و ثقافتی منظر نامے پر تفصیلی گفتگو کی ۔ جناب ڈاکٹر محمد گوہر نے اپنے تجربے اور مشاہدے کو ملحوظ رکھتے ہوئے بتایا کہ میں نے دنیا کے متعدد ممالک کا دورہ کیا ہے اور میں پورے وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ ساری دنیا میں ہندوستان کا اپنا وقار ہے اور لوگ ہندوستانیوں کو بے حد پسند کرتے ہیں ۔ ڈاکٹر قاسم خورشید نے مزید وسعت عطا کرتے ہوئے بتایا کہ زبان اور ثقافت کی سطح پر جس حد تک ہم ایک دوسرے سے وابستہ ہونگے ہمارا وقار اتناہی بلند ہوگا۔ ہندوستان اپنے مشترکہ کلچر کےلئے ساری دنیا میں بے حد اہم ہے ۔ انہوں نے تاثیر کی بیش بہا خد مات پر بھی تفصیلی اظہار خیال کے دوران کہا کہ یہ اخبار ہندوستان کے متعد د صوبوں سے شائع ہو رہا ہے اور اپنی صحت مند صحافت بہتر طباعت اور مثبت رجحان کی وجہ سے بے حد مقبول ہے ۔