TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –19AUG
کشن گنج 19 اگست (محمد محیط حسن رضا)کشن گنج ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو، بہار اسٹیٹ ویلج کورٹ سکریٹری ایسوسی ایشن کے صدر شمیم اعجاز اور ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران، سکریٹری نوتن کماری، ارجن کمار، وجے کمار، بی بی سوہانی خاتون، محمد مسعود، پربھاکر چندر داس، عبدالبارک وغیرہ اور کوچادھامن۔ ایم پی نمائندہ جاوید اقبال۔عرف گاما نے ویلج آفس سیکرٹری کے مسائل کے حوالے سے ڈیمانڈ لیٹر حوالے کر دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی بنائی گئی تھی جس میں 60 سال سے ہماری خدمات کو مستقل کرنے کی واضح سفارش کی گئی ہے۔ لیکن سفارش کے باوجود ابھی تک مستقل نہیں کیا گیا ہے۔ اس ڈیمانڈ لیٹر میں اہم مطالبات میں ویلج کورٹ سیکرٹری کا اعزازیہ 6000 روپے سے بڑھا کر30،000 روپے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارش پر عملدرآمد کر کے سروس کو مستقل کرنے کا مطالبہ۔ اور دیگر مطالبات شامل ہیں۔ اس حوالے سے یونین کے صدر شمیم اعجاز نے کہا کہ ہمارا مطالبہ جلد پورا کیا جائے۔ ایم پی نمائندہ جاوید اقبال عرف گاما نے کہا کہ ان کے مطالبات معقول اور حق بہ جانب ہیں اور ان کو پورا کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ انصاف کے دلدادہ ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ ان مطالبات کو جلد پورا کریں گے۔

