اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک 15 سالہ فلسطینی بچہ شدید زخمی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –19AUG       

یروشلم ،19اگست:مقبوضہ مشرقی یروشلم میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی بچہ عبد عامر الزغل شدید زخمی ہو گیا۔اسرائیلی پولیس کی جانب سے دیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مشرقی یروشلم کے سلوان محلے میں ان پر پیٹرول بم پھینکنے والے ایک فلسطینی پر فائرنگ کی۔بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی گولی لگنے والا ایک 15 سالہ فلسطینی لڑکا تھا، جس سے وہ شدید زخمی گیا اور اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے۔