یوکرین کے شہر چیرنیہیو میں روس کا میزائل حملہ، 7 افراد ہلاک، 144 زخمی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -20AUG       

کیف، 20 اگست: یوکرین کی وزارت داخلہ نے کہا کہ ہفتے کے روز شمالی یوکرین کے شہر چرنیہیو میں ایک اہم چوراہے پر ایک طاقتور روسی میزائل حملے میں سات شہری ہلاک اور 144 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔ اس چوراہے پر ایک پولی ٹیکنیک یونیورسٹی اور ایک سنیما ہال بھی ہے۔ صدر زیلنسکی نے اس واقعے کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزارت داخلہ نے کہا کہ لوگ مذہبی تعطیل منانے کے لیے چرچ جا رہے تھے جب یہ حملہ ہوا۔ قابل ذکر ہے کہ صدر زیلینسکی ان دنوں سویڈن کے دورے پر ہیں۔ اقوام متحدہ نے روسی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے ’’ بے حد پریشان‘‘ ہے۔ چرنی ہیو میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں کیف کی فضائیہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یوکرین کی افواج نے ماسکو کی جانب سے رات بھر لانچ کیے گئے 17 ایرانی ساختہ ڈرونز میں سے 15 کو مار گرایا۔