TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -21 AUG
بھاگلپور (منہاج عالم) انسانی حقوق تحفظ اینڈ ویجلینس کا نسل کی ایک نسشت مختلف مسائل کو لیکر منعقد کی گئ .جس کی صدارت کونسل کے قومی صدر سلیم سوگندھ نے کی .نسشت میں خاص طور پر لاء اینڈ آرڈر اور بدعنوانی کے مدے پر غور و خوض کیا گیا .اس موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں سلیم سوگندھ نے کہا کہ آجکل لاء اینڈ آرڈر اور بدعنوانی آخری پائدان پر پہنچ گئ ہے اس پر قابو پانے میں پولس انتظامیہ بلکل ناکام ہے .انہوں نے کہا کہ آجکل مورننگ واک کے دوران لوگوں کے ساتھ چھینا جھپٹی کا معاملہ زیادہ بڑھ گیا ہے خاص کرخواتین حضرات اس سے زیادہ متاثر ہیں .امن و امان و بھائ چارہ قائم رکھنے میں ضلع انتظامیہ و پولیس انتظامیہ چست و درست لگتی ہے جو قابل ستائش ہے لیکن جرائم کو روکنے میں پولیس انتظامیہ بلکل ناکام لگتی ہے .