کھوپولی میں کار کنٹینر میں تصادم، دو افراد جاں بحق، چار زخمی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -21 AUG      

ممبئی، 21 اگست:نوی ممبئی کے کھوپولی میں ممبئی-پونے ہائی وے پر پیر کی صبح تقریباً 10 بجے نئیکار اور کنٹینر کے تصادم میں دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے میں چار خواتین زخمی بھی ہوئی ہیں ۔ زخمیوں کو کاموٹھے کے ایم جی ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کھوپولی پولیس نے کنٹینر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق پیر کی صبح کھوپولی میں پونے سے ممبئی آرہا ایک کنٹینربے قابوہوکر ممبئی -پونے ہائی وے پر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا۔ اسی دوران ممبئی سے پونے جا رہی ایک کار کنٹینر کی زد میں آ گئی۔ کار اور کنٹینر کا تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کے پرخچے اڑ گئے۔ حادثے میں کار سوار اور ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ کار میں سوار دیگر چار خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے ایم جی ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔