ایران کے فوجی وفد کی برّی افواج کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کے لیے ماسکو آمد

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -21 AUG      

تہران ،21اگست: ایران کا ایک فوجی وفد روس کے ساتھ دفاع سے متعلق امور پر بات چیت کے لیے ماسکو پہنچ گیا ہے۔ روس کی سرکاری خبررساں ایجنسی تاس نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وفد ایران اور روس کی برّی افواج کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کرے گا۔ماسکو کی یوکرین پر فوجی چڑھائی کے بعد سے روس اور ایران دونوں مغرب کی اقتصادی پابندیوں کا شکار ہیں۔ان سے نمٹنے کے لیے روس اور ایران دفاع اور دیگر شعبوں میں قریبی تعلقات استوار کر چکے ہیں۔مغربی ممالک نے ایران پر روس کو بڑی تعداد میں ڈرون فروخت کرنے کا الزام عاید کیا ہے جبکہ روس ایرانی ساختہ شاہد ڈرونز کو یوکرین کے شہری علاقوں پر حملوں کے لیے استعمال کررہا ہے۔