TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -22 AUG
ریاض،22اگست:سعودی عرب میں ایک المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں اردنی خاندان کے چار بچوں سمیت کم سے کم پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے۔سعودی عرب میں مکہ۔ ریاض روڈ پر کل سوموارکے روز ایک خوفناک ٹریفک نے اردنی اور سعودیوں قوموں کو پلا کر رکھ دیا۔ حادثے کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔نشامی فورم میں انسانی ہمدردی اور حادثاتی کمیٹی کے سربراہ ہیثم خطاب نے وضاحت کی کہ حادثے میں خاندان کے نوجوان سربراہ ملک اکرم خرما اور ان کے چار بچے، اکرم، مایا، دانا اور دیما چل بسیجب کہ ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو ایک بیان میں بتایا کہ یہ خاندان عمرہ ادا کرنے کے بعد واپس متحدہ عرب امارات جا رہا تھا۔اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ ہلاک شدگان کو اردن منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو سعودی عرب کے ہفوف علاقے کے کنگ فہد اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اردن کا سفارت خانہ لاشوں کی منتقلی کے لیے اردن اور سعودی عرب میں تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔سعودی عرب میں جس علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا وہاں کے مکینوں نے اپنی گاڑیوں سے اتر کر فوری طور پر ایمبولینس کو منگوا کر مطلوبہ امداد فراہم کی۔

