ارحم ٹرسٹ کی جانب سے ڈاکٹر امتیاز الرحمن کو بھاگلپور اسمارٹ سیٹی 2023 کا سوکچھتا برانڈ امبیسڈر بنائے جانے پر اعزازکرام سے نوزا گیا.

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -23 AUG      

بھاگلپور(منہاج عالم) ارحم ٹرسٹ کی جانب سے تاتارپور واقع رحمن نرسنگ ہوم کیمپس میں ڈاکٹر امتیاز الرحمن کو بھاگلپور اسمارٹ سیٹی 2023 کا سوکچھتا کا برانڈ امبیسڈر بنائے جانے پر اعزاز کرام سے نوازا گیا .اعزازی تقریب کی صدارت مہما ن خصوصی نگر نگم کے ڈپٹی میئر  ڈاکٹر محمد صلاح الدین احسن نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ٹرسٹ کے چیئر مین رضوان خان نے بخوبی انجام دیا .پروگرام کا آغاز اسمارٹ سیٹی بھاگلپور کے برانڈ امبیسڈر ڈکٹر امتیاز الرحن کو پروفیسر اعجاز علی روز کے ہاتھوں مالا پہنا کر اور مہمان خصوصی ڈپٹی میئر ڈاکٹر محمد صلاح الدین احسن کو جاوید اختر و اکرام حسین شاد کے ہاتھوں  شال پیشکر کیا گیا .اس مبارک موقع پر وارڈ پارشد , سماجی کارکن اور مہمانان کرام نے ملکر ارحم ٹرسٹ کی جانب سے ڈاکٹر امتیاز الرحمن کو برانڈ امبیسڈر بنائے جانے پر سرٹیفکٹ سے نوزا گیا .اس موقع پر ٹرسٹ کے چیئر مین رضوان خان نے کہا کہ آج ہمارے شہر کے لئے بڑی خوشی کی بات ہے کہ صاف صفائ کو لیکر شہر میں لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے ڈاکٹر امتیاز الرحمن کو برانڈ امبیسڈر بنایا گیا ہے .اس سے شہر میں صاف صفائ کو لیکر بیداری آئے گی ,برانڈ امبیسڈر کی بات ہملوگ پہلے دہلی ممبئ میں سنتے تھے لیکن اب ہمارے شہر میں اس کی پہل کی گی ہے ڈاکٹر امتیاز کی سوچ پہلے سے ہی صاف صفائ کو لیکر اچھی رہی ہے .ڈاکٹر امتیاز الرحمن نے کہا کہ اگر ہملوگ اپنے گھر کی طرح اپنے محلہ ٹولہ کے نالہ کوڑا کچڑا کی صفائ بہتر ڈھنگ سے کریں گے تو گندگی سے ہونے والے بہت سی بیماری سے محفوظ رہیں گے ,جب ہم بیماری بچیں گے تو بیماری سے ہونے والے خرچ بچے گا اس لئے اپنے آس پاس گندگی نہ پھیلنے دیں اور صاف صفائ کو اپنے زندگی کا حصہ بنالیں . ڈپٹی میئر ڈاکٹر صلاح الدین احسن نے کہا کہ برانڈ امبیسڈر ڈاکٹر امتیاز الرحمن سے ہم امید کرتے ہیں کہ ہملوگ آئندہ ایک سال میں بھاگلپور شہر کو بہار اور دیش میں صاف صفائ کے رینک میں اونچائ پر پہنچتے ہوئے پائیں گے.رضوان خان نے کہا کہ برانڈ امبیسڈر کو ہملوگوں سے بھرپور مدد ملے گی .مہمانان کرام کا شکریہ ارشاد احمد کی جانب سے کیا گیا. اس موقع پر رضوان احمد ارشاد احمد جمن انصاری وارڈ پارشد نزاہت انصاری جابر انصاری, سیف اللہ اسلم نیازی اعجاز علی روز شیر خن سید  ذیجاہ حسین اکرام حسین شاد شاہین انیس ارواز خان عرف مونٹی شاہد شیر خان ظفر دلشان شاہین راحد وغیرہ موجود تھے .