ٹریکٹر و اسکارپیو نے ضلع کے دو جگہ موٹر سائیکل سوار دو نوجوان کو ماری ٹکر، ہوا جاں بحق

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -26 AUG      

    سہسرام  ( انجم ایڈوکیٹ ) سہسرام ​​نگر تھانہ علاقہ کے پرانی جی ٹی روڈ پر شیرشاہ ہوٹل کے قریب ٹریکٹر کی زد میں آکر ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان کی موت ہوگئی ۔ متوفی رشبھ کمار عرف پشپندر گپتا ہے جو موٹر سہسرام ​​مفصل تھانہ علاقہ کے وشرام پور گاؤں کے رہنے والے پرمود کمار گپتا کا بیٹا ہے ۔ متوفی شیر شاہ ہوٹل کے قریب سڑک پار کر رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر نے اسے ٹکر مار دی جسکی وجہ سے وہ پہلے شدید زخمی ہو کر سڑک پر گرا تبھی وہاں پہنچے لوگوں نے اسے ای رکشہ کے ذریعہ صدر اسپتال سہسرام کے ٹراما سینٹر پہنچایا جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیدیا ۔ ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے متوفی کے سر میں چوٹ آئی تھی جسے موت کی وجہ سمجھا جا رہا ہے اگر مذکورہ نوجوان ہیلمٹ پہنا ہوتا تو شاید اسکی جان بچ سکتی تھی ۔ اسی طرح بکرم گنج تھانہ علاقہ کے تحت آرا-سہسرام ​​اسٹیٹ ہائی وے پر شیو پور پنچایت کے مٹھیا گاؤں کے نزدیک ایک سڑک حادثہ میں ایک 25 سالہ نوجوان پنٹو کمار کی موت ہوگئی جسے سامنے سے آ رہی ایک اسکارپیو نے مذکورہ موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی ۔