چندریان ۱۳ کا حصہ رہے سائنسداں محمد صابر کی وجہ سے ضلع بھر میں جشن

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -26 AUG      

 دو سال قبل اسرو جوائن کرنے والے جواں سال سائنس داں اسرو کے کئی مہمات اور پروگراموں کے حصہ رہے

 کٹیہار (عمر مُرشد) 26 آگست 23
ضلع کے بارسوئی بلاک کی چاہا کھور پنچایت کے چھو گڑا کے رہنے والے محمد صابر بھی چندریان ۱۳ کا حصہ تھے۔ صابر اسرو میں سائنسدان ہیں۔ بدھ کو جیسے ہی چندریان ۳ کا لینڈر چاند کے قطب جنوبی پر اتر ا، صابر کے اہل خانہ اور آس پاس کے لوگوں نے جشن منانا شروع کر دیا۔ گاؤں والوں نے کہا کہ چندریان کی کامیاب لینڈنگ ہندوستان کے لیے فخر کی بات ہے۔ اس موقع پر صابر کے والد ریٹائرڈ ٹیچر ہارون رشید نے کہا کہ صابر بچپن سے ہی پڑھائی میں ذہین ہے۔ کولای نوود یہ ودیالیہ میں تعلیم حاصل کی۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تر وانت پورم سے انجینئر نگ کی تعلیم حاصل کی۔ وہاں سے صابر کو بطور سائنسدان اسرو کے لیے منتخب کیا گیا۔ وہ اسرو کے کئی اہم پروگراموں اور مہمات کا حصہ بھی رہے ہیں۔ صابر کے والد نے بتایا کہ انہیں بھی چندر یان سور کی ٹیم میں شامل ہونے کا
سائنسداں محمد صابر اسرو کے دفتر میں موقع ملا۔ اس ٹیم کا حصہ ہونے کی وجہ سے بارسوئی سمیت پورے ضلع کو اپنے لعل پر فخر ہے۔ چندریان آور کی کامیاب لینڈنگ کے بعد صابر کے والد اور اہل خانہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ صرف دو سال قبل صابر نے امر میں بطور سائنسدان جوائن کیا ہے تھا۔