TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -26 AUG
سہرسہ/26،اگست (سالک کوثرامام)ضلع میں جرائم پر قابو پانے کیلئے سہرسہ پولیس پوری طرح مستعد ہے، لگاتار گرفتاریاں ہورہی ہیں ،سہرسہ صدر تھانہ پریس ریلیز مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں کل گیارہ مجرموں کو گرفتار کیا گیا ہے ،6 وارنٹ پر عملدرآمد ہواہے,شراب معاملے میں دو گرفتاریاں ہوئی ہیں،جرائم کے مرکزی سرغنہ کے کونڈوز میں گرفتار 7 ملزمان کو گرفتار کر جیل رسید کیا گیا ہے ،وہیں ضلع کے مختلف چوک چوراہوں اور دیگر مقامات پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران کل 19500 جرمانے کی رقم جمع ہوئی۔وہیں ضلع کے تحت سمری بختیار تھانہ حلقے کے تریانواں پنچایت سے ایک مجرم کو اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا ،موصولہ اطلاع کے مطابق بختیار پور تھانہ کے تحت تریانواں پنچایت کے پون کمار ولد ولاس ساہ کو ایک دیسی کٹہ،3 کارتوس،3 شیل،1 موبائل اور 1 موٹر سائیکل کے ساتھ گرفتار کر عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیا ہے،