TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -28 AUG
پٹنہ،28 اگست:بہارکے سمستی پور ضلع کے دلسنگھ سرائے این ایچ- 28 پر دھیپورہ پاور گرڈ کے قریب ایک بولیروکے پلٹ جانے سے ایک کانوڑیا کی موت ہوگئی جبکہ35 سے زیادہ کانوڑیا زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد گاوں والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے گاوں والوں کی مدد سے تمام زخمیوں کو سب ڈویزنل اسپتال میں داخل کرایا۔ اس واقعہ میں اجیار پور تھانہ علاقہ کے لوہاگیر رہائشی امرجیت کمار(25) کی اس واقعہ میں موت ہوگئی۔
بتایا جا رہا ہے کہ ساون کے ا?خری سمواری کو سمستی پور کے تھانیشور مندر میں جل ابھیشیک کو لیکر تمام بولیرو پک اپ گاڑی سے جل لینے کے لئے بچھواڑہ تھانہ علاقہ کے جھمٹیا گنگا گھاٹ جارہے تھے۔ اسی دوران دھی پورہ اقع پاور گرڈ کے قریب گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اوروہ بے قابو ہو کرالٹ گئی۔ واقعہ میں زخمی کانوڑیوں میں اجیارپور تھانہ علاقہ کے لوہا گیر گاو?ں رہائشی اشوک کمار، نندن کمار، روشن کمار، کملیش کمار، ہریش کمار، جے پرکاش ، چاندنی کماری، شیو کمار، ویپن کمار، پرمود رام، راہل کمار،ویبھا کماری، اوشا کماری، روشن کمار، سریندر داس، مجن تال،ریتا کماری، ویویک کمار سمیت دیگر شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دلسنگھ سرائے کے سی او راجیو کمار رنجن، بی ڈی او منیش کمار اسپتال پہنچے اور زخمیوں کے مناسب علاج کا بندوبست کرنے میں مصروف ہیں۔
اسپتال کے ڈاکٹر رام چندر سنگھ نے بتایا کہ شدید طور سے زخمی لوہا گیر رہائشی مہیشور سنگھ کے بیٹے دلیپ کمار، جاگیشور سنگھ کے بیٹے نیلے سنگھ ، شیو کمار، کملیش کماروغیرہ کو بہتر علاج کیلئے سمستی پور ریفر کر دیا گیا ہے۔

