ضلع جنتادل یو کے صدر نے روش چندر روی کو ضلع جدیو سوشل میڈیا و آئ ٹی سیل کا ضلع کنوینر نامزد کا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -28 AUG      

بھاگلپور(منہاج عالم) ضلع جنتادل یو کے ضلع صدر وپن بہاری سنگھ نے روش کمار روی کو ضلع جنتادل یو سوشل میڈیا اور آئ ٹی سیل کا ضلع کنوینر نامزد کیا ہے .روش کمار اس قبل یوا جد یو کے ریاستی جنرل سکریٹری رہے ہیں اور موجودہ وقت میں ضلع جدیو کمیٹی میں جنرل سکریٹری ہیں .ان کے نامزدگی کا لیٹر  کمشنری سطح پروگرام  انچارج پرہلاد سرکار ضلع جد یو ترجمان مع میڈیا انچارج سیشوپال بھارتی نے ملکر دیا .روش کمار کے اس تقرری پر ضلع جنرل سکریٹری پردیپ سنگھ ضلع جدیو یوا کے صدر رجنی کانت سنگھ نہایت پسماندی سیل کے ضلع صدر سیوپ سنگھ نگر یوا صدر سومو راج بلاک صدر برجیش کمار سنگھ منیل ابھیشیک وغیرہ نے مبارکباد پیش کیا .