نیتا امبانی نے نیرج چوپڑا کو پیش کی مبارکباد

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -28 AUG      

ممبئی ،28اگست: ریلائنس فاؤنڈیشن کی کی بانی اور چیئرپرسن نیتا امبانی نے کہا کہ نیرج چوپڑا کو عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں ہندوستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر دلی مبارکباد پیش ہے۔ یہ ہندوستان کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ نیتا امبانی نے کہا یہ ہندوستان کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ ایتھلیٹکس کی دنیا میں ترنگا فخر سے لہرا رہا ہے۔ ڈی پی منو، پارول چودھری، جیسوین ایلڈرین، مردوں کی ریلے ٹیم اور ہمارے اپنے ہی ریلائنس فاؤنڈیشن کے کھلاڑی کشور جینا کو ملک کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے ان کی شاندار کارکردگی کے لیے مبارکباد۔ نیتا امبانی نے کہا، ہمیں ہندوستان کی ایتھلیٹکس فیڈریشن کے ساتھ ریلائنس فاؤنڈیشن کا شراکت دار ہونے اور ہندوستانی کھلاڑیوں کے جدوجہد سے فتح تک کے اس شاندار سفر میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔ریلائنس نیتا امبانی نے اسٹوک پارک، بکنگھم شائر میں منعقدہ دی بوڈلس ٹینس ایونٹ میں ریلائنس فاؤنڈیشن ESA کپ ڈیاگو شوارٹزمین کو پیش کیا۔ بوڈلس ٹینس ایونٹ ومبلڈن چمپئن شپ سے قبل بہترین پریکٹس ٹینس ایونٹ تصور کیا جا رہا ہے۔ اسٹوک پارک میں کھیلا جانے والا یہ ٹینس ایونٹ اپنی 19ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ یہ 27 جون سے یکم جولائی 2023 تک کھیلا جائے گا۔ ریلائنس فاؤنڈیشن ای ایس اے کپ ایوارڈ اس پانچ روزہ ٹینس ایونٹ میں ہر روز دیے جائیں گے۔ واضح ہو کہ ہندوستان کی اسپورٹس لیڈر نیتا امبانی مختلف کھیلوں سے براہ راست وابستہ ہیں۔ وہ پہلی ہندوستانی خاتون ہیں جنہیں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی رکن کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ جس نے ہندوستان میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کے علاوہ، اولمپک کھیلوں میں مختلف ایتھلیٹکس تنظیموں اور مختلف ایتھلیٹس کی مدد کرکے، انہوں نے ہندوستان میں اولمپک تحریک کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔