TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –29 AUG
ممبئی ،29مئی:محترمہ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی 26اپوزیشن جماعتوں کی تیسری میٹنگ میں ممبئی میں شرکت کریں گے۔ 26جماعتوں پر مشتمل انڈیا بلاگ کی میٹنگ میں اپوزیشن جماعتوں کے تمام بڑے بڑے رہنما شرکت کریں گے۔ ان میں تمل ناڈو ،مغربی بنگال ،بہار ،دہلی ،پنجاب کے وزرائے اعلی شامل ہیں ان کے علاوہ این سی پی رہنما شردپوار شیوسینا رہنما اھوٹھاکرے ،لالو پردساد یادوشامل ہوئے جہاں 2024میں ہونے والے الیکشن میں ایک مشترمہ لائحہ عمل تیار کرگی ۔ کانگریس کے کئی وزرائے اعلی اس میں شرکت نہیں کرسکیں گے کیونکہ ہر پارٹی سے چند افراد کو ہی اس اجلاس میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس دوران ادھوٹھاکرے نے کہا کہ ملک کی فلاح بہبودی کے لئے کام کررہے ہیں ہم کسی پارٹی یا فرد کے خلاف نہیں ہیں لیکن ملک میں جمہوریت اور اس کی ترقی کے لئے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔