سرکاری اسکولوں میں کئی چھٹیوں کی منسوخی ہندو مخالف سرکلر:سشیل مودی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –30 AUG      

پٹنہ ، 30 اگست:بی جے پی کے راجیہ سبھا ایم پی سشیل مودی نے بہارکے محکمہ تعلیم کے حکم نامے کو ریاست کے سرکاری اسکولوں میں کئی چھٹیاں منسوخ کرنے کو ہندو مخالف سرکلر قرار دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے بھی اسے واپس لینے کی اپیل کی ہے۔ ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئیبدھ کے روز انہوں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ہندو مخالف سرکلر کو فوری طور پر واپس لیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بہارکے محکمہ تعلیم میں رکشا بندھن، جنم اشٹمی، تیج، کارتک پورنیما جیسی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ دیوالی اورچھٹھ کی تعطیلات کوکم کر دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے حکومت بہار نے ہندو مخالف ذہنیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ا?خر ہندوو?ں کی چھٹیاں کیوں منسوخ کی گئیں جبکہ محمدؐ کی سالگرہ اور چہلم کی چھٹیاں برقرار رکھی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نتیش حکومت نے بہار کے محکمہ تعلیم کی ذمہ داری محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کے کے پاٹھک کو دی ہے جو اس طرح کے احکامات دے کر پورے ملک میں بہار کانام بدنام کر رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ بہار کے محکمہ تعلیم نے ستمبر اور دسمبر کے درمیان سرکاری اسکولوں میں تہوار کی تعطیلات کی تعداد 23 سے گھٹا کر 11 کر دی ہے۔ محکمہ تعلیم نے کئی تہواروں کی تعطیلات جیسے رکشا بندھن، تیج، جیوتیا، وشوکرما پوجا، سری کرشنا جنم اشٹمی، گرو نانک جینتی منسوخ کر دی ہیں۔