TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –30 AUG
سویٹ کارنر کے مالک شمشاد نے بتایا ایک سامان بھی بچانے میں ہم نہیں ہوئے کامیاب۔
ارریہ( مشتاق احمد صدیقی ) ارریہ شہر کے صدر اسپتال گیٹ کے قریب سرکاری مفت پناہ گاہ کے قریب شمشاد سویٹ ہاؤس میں گزشتہ رات آگ لگنے سے لاکھوں کی ملکیت جل کر خاکستر ہو گئی۔ ہوٹل مالک شمشاد عالم نے بتایا کہ رات 10 بجے کے قریب ہوٹل بند کرنے کے بعد ہم گھر چلے گئے تھے، اسی دوران رات 11 بجے کے قریب آس پاس کے لوگوں نے مجھے فون کیا اور بتایا کہ آپ کے ہوٹل کے پچھلے حصے میں آگ لگ گئی ہے۔ اس کے بعد جب ہم لوگ تیزی سے بھاگتے ہوئے یہاں پہنچے تو سب کچھ جل کر راکھ ہو چکا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دیکھنے سے لگتا ہے کہ دشمنی کی بناء پر کسی نے پٹرول چھڑک کر آگ لگائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہوٹل کے تمام برتن اور کھانے پینے کا سامان مکمل طور پر جل چکا ہے جس کی وجہ سے تقریباً دو لاکھ کا نقصان ہوا ہے۔ اس آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی پولس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ جائے وقوع پر موجود اخلاق احمد، محمد احد انصاری، رفعت سانوی، نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس گھناؤنے عمل کو دشمنی کی بنیاد پر انجام دیا گیا ہے۔ انہوں نے پولس انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پورے معاملے کی زمینی سطح پر جانچ اور تفتیش کی جائے اور مجرم کو بلا تاخیر گرفتار کیا جائے اور ان کے سات قانونی کارروائی کی جائے، مگر دوسری طرف سوال اٹھتا ہے کہ گیارہ بجے کے قریب آگ لگتی ہے، جس وقت کہ مواائل پولس شہر کا گشت کرتی ہوئی رہتی ہے تو پھر کسی نے کیسے ہمت کرکے اس آگزنی کے واقعہ کو انجام دیا ہے۔

