TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –31 AUG
بہار شریف(محمد دانش)محکمہ تعلیم حکومت بہار کی جانب سے رکچھابندھن کی چھٹی منسوخ کئے جانے کے بعد ریاست بھر کے اساتذہ میں غصہ کا ماحول دیکھا جا رہا ہے۔اس فرمان کے خلاف نالندہ ضلع کے سرمیرا بلاک واقع مڈل اسکول چیرو میں اساتذہ کرام نے جمعرات کو اپنے بازو پر کالی پٹی باندھ کر احتجاج درج کیا۔اس متلعق اسکول کے ہیڈ ماسٹر وٹیچر یونین کے بلاک صدر محمد نقی حسن ایوبی نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے ذریعہ طئے شدہ چھٹی میں کٹوتی مناسب نہیں یہ ریاست کے اساتذہ کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔رکشا بندھی بہار کا ایک خاص تہوار ہے جسے پورے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ درگا پوجا،دیوالی،چھٹھ اور دیگر موقع پر ملنے والی چھٹی میں بھی کٹوتی کی گئی ہے۔جس کے خلاف ہم لوگوں نے پر امن احتجاج درج کیا۔حکومت سے میری درخواست ہے وہ اپنا فرمان واپس لیں اور پہلے جس طرح اسکول میں چھٹی ملتی تھی اس چھٹی کو دوبارا بحال کیا جائے۔اس موقع منیندر پرساد،مونی کماری،ستیش پرساد،سروتم کمار وغیرہ بھی موجود تھے۔

