TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -01 SEPT
پٹنہ، 1ستمبر (تاثیر بیورو)کالج آف کامرس آرٹس اینڈ سائنس، پٹنہ میں ڈاکٹر سیتا رام دین اور ڈاکٹر اوشا رانی سنگھ کی برسی پرایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ لیکچر میں چیف اسپیکر ماہر ماحولیات محترمہ دیوپریہ دتہ نے ڈاکٹر سیتا رام دین اور ڈاکٹر اوشا رانی سنگھ کی شخصیت اور کاموں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
ہندی کے شعبہ کے سربراہ پروفیسر شری کانت سنگھ نے ہندی ادب میں ماحولیاتی شعور پر روشنی ڈالی۔ اپنے لیکچر میں پروفیسر کیلاش پرساد سوچند نے کالج کی ترقی میں ڈاکٹر سیتا رام دین اور ڈاکٹر اوشا رانی کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سے قبل ان کی یاد میںپروفیسر ماہر ماحولیات اور ترومتر آشرم کی کوآرڈینیٹر محترمہ دیوپریہ دتہ اور پرنسپل پروفیسر اندراجیت پرساد رائے نے کالج میںطبی ادویہ کا پودا لگایا۔

