TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -01 SEPT
نئی دہلی،،یکم ستمبر:دارالحکومت نئی دہلی میں 9 اور 10 ستمبر کو جی 20 رہنماؤں کا اجلاس ہوگا جس کے پْرامن انعقاد کے لیے بھارتی حکام نے انوکھا طریقہ تلاش کیا ہے۔ نئی دہلی میں بندروں کی بڑی تعداد کو خطرہ سمجھا جاتا ہے جو مصروف سڑکوں پر دوڑتے نظر ا?تے ہیں جس کے باعث وہ اکثر موٹرسائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں اور اس کے علاوہ اکثر رہائشیوں پر حملہ بھی کرتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق بندروں کی بڑی تعداد اور ان کی حرکتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حکام کی جانب سے بندروں کو جی 20 سمٹ کے اجلاس میں افرا تفری مچانے اور انہیں اجلاس سے دور رکھنے لے لیے انوکھا طریقہ تلاش کیا ہے۔بندروں کو دور بھگانے کے لیے مختلف علاقوں میں بڑے اور لڑاکا لنگور بندروں کے لائف سائز تصویری بورڈ نصب کردیے گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ جانوروں کی ا?وازیں نکالنے والے 30 سے 40 افراد کو مختلف مقامات پر بھی تعینات کیا جائے گا جو جانوروں کی ا?وازیں نکال کر اجلاس کی حدود میں داخل ہونے والے چھوٹے بندروں کو ڈرا کر دور رکھ سکیں۔ بندروں کو مخصوص مقامات پر کھانا بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ کھانے کی تلاش میں ادھر ادھر ٹہلتے نہ پھریں

