TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -02 SEPT
کولکاتا، 02 ستمبر: دبئی سے کولکاتا آنے والی انڈیگو کی ایک پرواز کے واش روم میں سگریٹ نوشی کرنے کے الزام ہفتہ کی صبح کولکاتا کے نیتا جی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک شخص کو پر گرفتار کیا گیا۔
ہوائی اڈے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ملزم شبھم شکلا ٹوائلٹ میں داخل ہوا اور وہاں سگریٹ نوشی کرنے لگا۔ کیبن کریو اور یہاں تک کہ ایک ساتھی مسافر نے اسے دیکھا اور فوری طور پر طیارے کے پائلٹ کو اطلاع دی جس کے بعد اس کی شکایت درج کرائی گئی۔
فلائٹ آفیسر نے فوری طور پر ہوائی اڈے کے سیکورٹی اہلکاروں اور سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے اہلکاروں سے رابطہ کیا، جو سیکورٹی انتظامات کے لیے ہوائی اڈے پر تعینات تھے۔ انہوں نے فوری طور پر مسافر کو گرفتار کر لیا۔
سب سے پہلے شکلا سے سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں نے پوچھ گچھ کی اور آخر میں اسے ودھان نگر سٹی پولیس کے تحت ایئرپورٹ تھانے کی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس فی الحال اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے کہ وہ ہوائی جہاز میں سگریٹ اور لائٹر لے کر کیسے چڑھا؟ اس پر ایئر کرافٹ رولز 1937 کے سیکشن 25 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
انڈیگو ایئر لائنز کے حکام نے کہا کہ مسافروں کی حفاظت کے لیے دوران پرواز میں سگریٹ نوشی سختی سے ممنوع ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خوش قسمتی سے مسافر کو بروقت سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھا گیا اور کارروائی کی گئی ورنہ حادثہ ہوسکتا تھا۔