ڈاکٹر اعجاز علی نے بہار شریف کے عوام سے کی ملاقات

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -04 SEPT     

بہار شریف (محمد دانش)آل انڈیا یونائٹڈ مسلم مورچہ کے روح رواں و سابق ممبر پارلیامنٹ و معروف سرجن ڈاکٹر ایم ۔اعجاز علی آج صبح سے دیر شام تک بہار شریف کے مختلف محلوں کے دوراہ پر رہے ۔اس درمیان موصوف اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں ۔مسلمانوں کو روزی روٹی سے زیادہ تحفظ کی ضرورت ہے ۔ ملک بھر میں بالخصوص دلت مسالمانوں کو نسانہ بنایا جا رہا ہے اور جھوٹے الزام لگا کر اس پر جلم ڈھائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو قانوں غیر مسلم دلتوں کے لئے ہے وہی قانوں دلت مسلموں کے لئے ہونا چاہئے۔ اگر ایسا ہوا تو یقینی طور پر دلت مسلمانوں کو تشدد سے نجات ملے گا ۔1989میں جو تشدد ایکٹ بنا اس میں فی ال وقت دلت اور آدیواسیوں کو رکھا گیا ہے ۔آج یہ دونوں ذاتی تشدد سے پوری طرح محفوظ ہے کیونکہ اس قانون کے تحت سخت کاروائی کی جاتی ہے ۔اسی طرح اگر دلت مسلمانوں کو اس میں شامل کیا جاتا تو انہیں بھی جلم کا شکار نہیں ہونا پڑتا۔