TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -06 SEPT
نئی دہلی، 06 ستمبر: اتر پردیش کے مظفر نگر کے ایک اسکول میں بچے کی پٹائی کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ سماجی کارکن تشار گاندھی نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ جسٹس اے ایس اوکا کی سربراہی والی بنچ آج درخواست کی سماعت کرے گی۔درخواست میں وائرل ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے اور وقتی جانچ کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایک خاتون ٹیچر نے ایک مسلمان بچے کی دوسرے بچوں کے ہاتھوں پٹائی کروائی تھی ۔ اس پر کافی ہنگامہ ہوا ہے۔ فی الحال اس اسکول کو سیل کر دیا گیا ہے۔