ڈی جی پی نے راجوری میں جے آئی سی اور سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا افتتاح کیا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -07 SEPT     

جموں، 7 ستمبر: جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے راجوری میں جے آئی سی تفتیشی مرکز اور ایک سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا افتتاح کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے ویلج ڈیفنس کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی اور ایک کتاب کا اجرا کیا۔
اس موقع پر ڈی جی پی دلباغ سنگھ کے ہمراہ اے ڈی جی پی جموں زون مکیش سنگھ، آئی جی پی سی آر پی ایف سندیپ کھیروار، ڈی آئی جی سی آر پی ایف آپریشن جموں راکیش ساتھی، ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج ڈاکٹر حسیب مغل، اے آئی جی ٹریننگ جے ایس جوہر، اور ایس ایس پی راجوری امرت پال سنگھ موجود تھے۔اْنہوں نے آرمی اسپتال میں ریاسی انکاؤنٹر میں زخمی ہونے والے اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور اْن کی صحت دریافت کی۔
انہوں نے زخمی اہلکاروں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔سی سی ٹی وی کنٹرول روم میں تعینات اہلکاروں کو ڈی جی پی نے علاقے میں مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کی محتاط نگرانی پر زور دیا تاکہ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جا سکے۔ وہیں ڈی جی پی نے ڈی آئی جی ڈاکٹر حسیب مغل کی مرتب کردہ دہشت گردی پر ایک جامع کتاب کا اجرا کیا، جس میں راجوری پونچھ رینج میں دہشت گردی کے آغاز کے بعد سے دہشت گردی سے متعلق ڈیٹا کا احاطہ کیا گیا ہے۔