TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -09 SEPT
ٹھاکرگنج (محمد شاداب غیور)گنیش چترتھی مہوتسو کے حوالے سے، اس سال بھی 19 ستمبر سے 21 ستمبر تک 3 روزہ گنیش چترتھی مہوتسو کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں اسٹوڈنٹ یوتھ کلب کی جانب سے تیاریوں کے حوالے سے کئی اہم موضوعات پر ایک میٹنگ منعقد کر تبادلہ خیال کیا گیا اور مہوتسو منانے کے لیے کم وقت میں تیاریاں مکمل کرنے پر زور دیا گیا۔ تین روزہ گنیش چترتھی کا تہوار 19 ستمبر سے 21 ستمبر تک منایا جائے گا۔ جسے ٹھاکر گنج میں تہوار کے طور پر منایا جاءیگا۔ اس سال کی تقریب میں کمیٹی میں بھی توسیع کی گئی اور ممبران کو ذمہ داریاں بھی سونپی گئیں۔ جس میں صدر سمیت راج یادو، نائب صدر اتل کمار سنگھ، سکریٹری راجیو کمار جھا، خزانچی اروند اگروال، کوشل کشور یادو بطور چیف نگر صدر کرشنا سنگھ عرف سکندر پٹیل، سرپرست دیوکی اگروال، سرپرست سہیل رحمانی، کنوینر امیت کمار سنہا، ممبر سالیم احمد، سینئر ممبر پردیپ کمار ساہ، ممبر سونو کمار گپتا، ممبر وجے کمار مشرا اور دیگر کئی ممبران شامل ہیں۔

