TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -09 SEPT
نئی دہلی، 9 ستمبر: جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران دہلی پولیس کے اس وقت ہاتھ پاوں پھول گئے جب ہفتہ کی صبح جامع مسجد کے علاقے میں ایک بم کی اطلاع ملی۔ کنٹرول روم نے فوری طور پر ایک ٹیم کو موقع پر روانہ کی گئی ۔ تحقیقات میں یہ معلومات غلط نکلی۔معلوم ہوا ہے کہ ہفتہ کی صبح ایک لڑکے نے جامع مسجد کے قریب کچھ مشکوک لاوارث چیز دیکھی۔ اسے بم سمجھ کر اس نے فوراً پولیس کنٹرول روم کو فون کیا۔ دارالحکومت میں ہونے والے جی- 20 سربراہی اجلاس کے پیش نظر پولیس کی گاڑیاں، بم اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ سائرن بجاتے ہوئے موقع پر پہنچ گئے۔ اگرچہ بم کی کال کی وجہ سے کچھ دیر تک خوف و ہراس کا ماحول رہا لیکن جب تفتیش میں کچھ نہ ملا تو پولیس نے راحت کی سانس لی۔
دوسری جانب پٹیل نگر علاقے میں ایک اور معاملہ سامنے آیا، جس میں پولیس کو ڈرون اڑانے کی اطلاع ملی۔ جب پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو پتہ چلا کہ کوئی لڑکا ڈرون اڑا رہا ہے۔ وہاں ایک بچے کی برتھ ڈے کی تقریب جاری تھی جس میں ڈرون کے ذریعے فوٹو گرافی کی جا رہی تھی۔ پولیس نے ڈرون قبضے میں لے لیا ہے اور قانونی کارروائی کر رہی ہے۔
ان دونوں معاملات کی تصدیق ڈی سی پی سنجے سین نے کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں واقعات میں نابالغ کا کردار سامنے آیا ہے۔