وزیراعلیٰ نے ضلع افسران کو امدادی کام شروع کرنے کی ہدایات

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –10 SEPT     

لکھنؤ، 11 ستمبر: اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے متعلقہ اضلاع افسران کو بارش کے پیش نظر پوری تیزی کے ساتھ امدادی کام شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسران علاقے کا دورہ کریں اور امدادی کاموں پر نظر رکھیں۔ آفت سے متاثرہ لوگوں میں فوری امدادی رقم تقسیم کی جائے۔
وزیراعلیٰ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ پانی جمع ہونے کی صورت میں پانی کی نکاسی کے موثر انتظامات کئے جائیں۔ دریاؤں کے پانی کی سطح کو مسلسل مانیٹر کیا جائے۔ فصلوں کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جائے اور رپورٹ حکومت کو فراہم کی جائے تاکہ متاثرہ کسانوں کو قواعد کے مطابق معاوضہ کی رقم فراہم کی جا سکے۔