TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –10 SEPT
ڈبروگڑھ، 11 ستمبر: آسام میں ڈبرو گڑھ ضلع کے لپیٹ کانٹا میں کل دیر رات پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔ باقی تین کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔ یہ معلومات پولیس نے دی ہے۔پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع کے لاپیٹکانٹا موڑ پر ٹرک اور انووا (اے ایس-01جے سی -3076) کے تصادم کی وجہ سے پیش آیا۔ تین لوگوں کو تشویشناک حالت میں آسام میڈیکل کالج اور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

