TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –11 SEPT
پٹنہ، 11 ستمبر، 2023: وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج 4 دیش رتن مارگ واقع وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ احاطہ میں منعقد ’’جنتا کے دربار میں وزیر اعلی‘‘ پروگرام میں شرکت کی۔ ’جنتا کے دربار میں وزیر اعلیٰ‘ پروگرام میں وزیر اعلیٰ نے ریاست کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے 37 لوگوں کے مسائل کی سماعت کی اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ان کے حل کے لیے مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
آج ’’جنتا کے دربار میں وزیر اعلیٰ‘‘ پروگرام میں محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، محکمہ سماجی فلاح، محکمہ پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقات فلاح، محکمہ خزانہ، درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل بہبود محکمہ، اقلیتی فلاح محکمہ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محکمہ،انفارمیشن ٹیکنالوجی محکمہ، فن و ثقافت ویوتھ محکمہ، لیبروسائل محکمہ اورآفات مینجمنٹ محکمہ سے متعلق معاملات پر سماعت ہوئی۔
‘جنتا کے دربار میں وزیر اعلیٰ‘ کے پروگرام میں، کشن گنج ضلع سے آئی ایک خاتون شکایت کنندہ نے وزیر اعلیٰ سے شکایت کی کہ میرے شوہر مدرسہ بورڈ میںملازمت کر تے تھے ان کی موت کے بعدابھی تک انہیں انوکمپا کی بنیاد پر نوکری نہیں مل سکی ہے۔کشن گنج ضلع سے آئے ایک اور شکایت کنندہ نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کر تے ہوئے کہا کہ ان کے والد کی موت کورونا کی وجہ سے ہوئی ہے لیکن ان کی موت کے بعد دی جانے والی امدادکی رقم پسماندگان کو ابھی تک نہیں ملی ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
سمستی پور ضلع سے آئی ایک خاتون نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کر تے ہوئے کہا کہ آنگن واڑی کارکنوں کی تقرری میں بے ضابطگیاں ہورہی ہیں جس کی وجہ سے میری تقرری نہیں ہوپارہی ہے۔وزیراعلیٰ نے محکمہ سماجی فلاح کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی.
مدھے پورہ ضلع سے آئے ایک نوجوان نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ بہراری پنچایت میں کوئی سرکاری ہائیر سیکنڈری اسکول نہیں ہے جس کی وجہ سے طلباء کو پڑھنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہاں ہیلتھ سنٹر کومزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
جموئی ضلع سے آئے ایک شخص نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہاں سرکاری زمین پر کچھ لوگ قبضہ کر رہے ہیں۔ متعلقہ حکام کو اس کی اطلاع دینے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکمے کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
کیمور ضلع سے آئے ایک شخص نے وزیر اعلیٰ سے شکایت کی کہ ان کا بیٹا سنگین بیماری میں مبتلا ہے اور میری مالی حالت قابل رحم ہے۔ مجھے علاج کے لیے مالی مدد کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکمے کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
سیتامڑھی ضلع سے آئے ایک شخص نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کے نام پر پوسٹ آفس میں 85 ہزار روپے جمع کرائے ہیں۔ میں پیسے نکالنے گیا تو وہاں موجود ملازمین نے بتایا کہ میرے اکاؤنٹ میں ایک بھی پیسہ نہیں ہے۔ پوسٹ آفس کے ملازمین کی ساز باز سے میری رقم غبن کر لی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکمہ کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
پٹنہ ضلع سے آئی ایک خاتون نے وزیر اعلیٰ سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ 2010 سے 2016 تک انہیں بیوہ پنشن اسکیم کے تحت رقم دی جارہی تھی، لیکن اس کے بعد سے انہیں بیوہ پنشن کا فائدہ نہیں مل رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ سماجی فلاح کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔
بھوجپور ضلع سے آئے ایک طالبہ نے وزیر اعلیٰ سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے2019 میں گریجویشن کیا لیکن چیف منسٹر گرل چائلڈ پروموشن اسکیم کے تحت مراعات کی رقم ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ تعلیم کو کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
‘جنتا کے دربار میں وزیر اعلیٰ کے پروگرام میں، خزانہ، تجارتی ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری، وزیر تعلیم جناب چندر شیکھر، سماجی فلاح کے وزیرجناب مدن سہنی، پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقات بہبود کی وزیر محترمہ انیتا دیوی، وزیرِ تعلیم جناب چندر شیکھر۔ فن و ثقافت اور یوتھ محکمہ کے وزیر جناب جتیندر کمار رائے، سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر جناب سمیت کمار سنگھ، اقلیتی فلاح کے وزیر جناب زماں خان، ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے وزیر جناب شاہنواز، وزیرلیبر وسائل جناب سریندر رام، درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل بہبود کے وزیرجناب رتنیش سدا،وزیراعلی کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، چیف سکریٹری مسٹر عامر سبحانی، ڈی جی پی مسٹر آر ایس بھٹی، چیف منسٹر کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، ایڈیشنل چیف سکریٹریز/ پرنسپل سکریٹریز/ متعلقہ محکموں کے سکریٹریز، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، پٹنہ کے ڈی ایم شری چندر شیکھر سنگھ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر راجیو مشرا موجود تھے۔

