TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –14 SEPT
بنگلورو، 14ستمبر: کرناٹک میں پولیس نے بھینس چوری کے معاملے میں 58 سال بعد اس معاملے میں ملوث 80 سال کے شخص کو گرفتار کرلیا۔گرفتار شخص کی شناخت گنپتی وٹھل واگھمور کے طور پر ہوئی ہے۔ 58 سال قبل بھینس چوری کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ ذرائع ملی اطلاع کے مطابق 1965 میں مہکر پولیس اسٹیشن میں مرلی دھر راؤ کلکرنی کی جانب سے دو بھینسوں اور ایک بچھڑے کی چوری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ واقعہ کے بعد مہاراشٹر کے رہنے والے کشن چندر (30) اور گنپتی وٹھل واگھمور (22) کو گرفتار کیا گیاتھا۔تاہم ضمانت ملنے کے بعد یہ ملزمان عدالت میں آئے بغیر ہی فرار ہوگئے۔ سمن اور وارنٹ جاری ہونے کے باوجود وہ پیش نہیں ہوئے۔ ا س معاملے میں ملوث ملزم کشن چندر 11 اپریل 2006 میں فوت ہوگیا تھا۔ اس کے خلاف کیس خارج کر دیا گیا تھا۔ ایک اور ملزم گنپتی وٹھل کئی برسوں سے اب تک روپوش تھا۔ اب ایک خصوصی ٹیم نے گنپتی کا سراغ لگا کر اسے عدالت میں پیش کیا ہے۔ جب چوری کی واردات ہوئی تو گنپتی کی عمر صرف 22 سال تھی۔ اب ان کی عمر 80 سال ہے۔بیدر ضلع ایس پی چنا بساونا نے کہا کہ پرانے زیر التوا مقدمات اور ایل پی آر کے مقدمات حل کرنے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جہاں یہ ٹیم اب 58 سال پرانے کیس میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد لاپتہ شخص کو اب 80 سال کی عمر میں گرفتار کیا گیا ہے۔

