TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –15 SEPT
سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی) سنگھواڑہ نگر پنچایت کے رام کنج محلہ باشندہ سوربھ جھا کی چاقو سے حملہ کر قتل معاملے میں آٹھ لوگوں پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے درج ایف آئی آر میں میں مقتول کے والد کرشن کمار جھا نے رام پور گاؤں باشندہ آنجہانی یوگی ساہ کے بیٹے راجا رام ساہ،و راجا رام ساہ کے دونوں بیٹے ریشی کیس ساہ،پنکج ساہ،و بیوی،بیٹی و دونوں بہو کے علاوہ سنگھواڑہ وارڈ سات باشندہ سریندر ٹھاکر کے بیٹے گولو کمار کے ساتھ 4،5 نامعلوم کے ملوث ہونے کی بات کہی ہے معاملے کے انکشاف میں جٹی مقامی پولیس نے نامزد ملزم گولو کمار و دو دیگر کو حراست میں لیا ہے سبھی سے پوچھ گچھ کر ٹیکنیکل ٹیم موبائل نمبر کو کھنگال رہی ہے معاملے میں تحقیقات تیز ہونے کے ساتھ مظفر پور ایف ایس ایل کی تین رکنی ٹیم نے موقع واردات پر پہنچ کر باغیچے سے گھاس و بائک پر لگے خون کے چھینٹے کا سیمپل اکٹھا کیا ہے سوربھ کا قتل کے بعد سے موبائل کا پتہ نہیں لگا ہے لکین اُسکے موبائل نمبر سے ٹیکنیکل سیل کی ٹیم پتہ لگا رہی ہے کہ واردات کے روز يا اس سے پہلے کون کون لوگوں سے اُسکی بات چیت ہوئی ہے ذرائع کے مطابق حراست میں لیئے گئے ملزم گولو نے 8ستمبر کو اپنے موبائل نمبر کو دوسرے کمپنی میں پورٹ کرایا تھا مقتول سوربھ کو واردات سے ایک روز قبل بینی آباد سے اسمیک کا پریا لا کر گولو نے دیا تھا تفتیش میں جٹی پولیس اس واردات کو نشا پان کے علاوہ شراب سینڈیکیٹ سے بھی دیکھ رہی ہے رقم کی لین دین کو لیکر اس طرح كا بہیمانہ قتل تو نہیں کیا گیا پولیس سبھی معاملوں پر تفتیش کر رہی ہے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 13ستمبر کی شام 6بجے سوربھ نے دوکان بند کر دیا تھا جب ہمنے اُسکے موبائل نمبر پر شام سات بج کر بیس منٹ پر كال کیا تو بتایا کہ سبزی لیکر گھر واپس لوٹ رہے ہیں موبائل بند ہونے کے دوران 9سے دو بجے رات تک اپنے رشتے دار کے یہاں تلاش کی لکین پتہ نہیں چل سکا اسی درمیان دربھنگہ میں رہ رہے میرے بھتیجے ٹیچر ستیم گوپال نے بتایا کہ ساڑھے چھ بجے شام میں فون کر پوچھا تو سوربھ نے بتایا کہ رام پور برہم استھان کے قریب جا رہا ہوں وہیں ریسی کیش و پنکج نے باقی روپے لینے کو بلایا ہے پر اسے منع بھی کیا لیکن سوربھ نے کہا کہ موبائل رکھیے ریسی کیش کا فون آرہا ہے اسی دوران گوپال کو راجا رام ساہ نے بتایا کہ سوربھ دوبارہ میرے دوکان پر تقاضہ کرنے آگیا ہے راجا رام نے اتوار کے روز روپے واپس کر اپنے بیٹے سے رابطہ کرنے کی بات کہی گوپال نے کہا کہ سوربھ سے بات کروائے تو راجا رام نے کہا کی وہ یہاں سے جا چکا ہے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ میرے گاؤں کے سریندر ٹھاکر کے بیٹے گولو کمار دوکان بند کرنے تک سوربھ کے ساتھ تھا تھانہ صدر مکیش کمار منڈل نے بتایا کہ حراست میں لیئے گئے نوجوان سے پوچھ گچھ چل رہی ہے جلد ہی معاملے کا انکشاف کر لیا جاۓ گا

