TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –16 SEPT
جموں، 15 ستمبر:جموں و کشمیر حکومت نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ادھم پور ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر شہید کیپٹن تشار مہاجن ریلوے اسٹیشن رکھنے کی منظوری دے دی۔ حکومت کی طرف سے شہیداء کے نام پر ریلوے اسٹیشن کے نام کو منسوب کرنا ایک یادگار قدم ہے۔ جموں و کشمیر حکومت کے سیکرٹری سنجیو ورما کے دفتر سے جاری ہونے والے حکم کے بعد ضلع میں لوگ کافی خوش ہیں۔حکومت نے ضلع ادھم پور میں جموں میں اْدھم پور” ریلوے اسٹیشن کا نام ”شہید کیپٹن تشار مہاجن ریلوے اسٹیشن” رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔یہ سنگ میل کامیابی نام کی تبدیلی کی درخواست کے سلسلے میں 7 ستمبر کو حکومت ہند کی وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد حاصل ہوئی ہے۔ مرکزی حکومت کی رضامندی کے بعد جموں وکشمیر یو ٹی انتظامیہ نے 14 ستمبر کو بہادر کیپٹن تشار مہاجن کے اعزاز میں ادھم پور ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرنے کے لیے فوری طور پر حکم جاری کیا۔