مدھیہ پردیش میں گھریلو گیس سلنڈر اسکیم کی پہلی مستفید بنی ٹیکم گڑھ ضلع کی لکشمی رائکوار

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –17 SEPT     

مدھیہ پردیش میں450روپے میںگھریلو گیس سلنڈر حاصل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ مسٹر شیوراج سنگھ چوہان کے ذریعہ آج ٹیکم گڑھ میں اونکاریشور سے ورچوئلی شروع کی گئی گھریلو گیس سلنڈر اسکیم کی پہلی خاتون مستفید بنی ہیںجتارا تحصیل کے بلگائیںگائوں کی لکشمی دیوی رائکوار ۔ اسکیم میں رجسٹریشن کے بعد شریمتی لکشمی رائکوار بہت خوش ہیں، انہیں پہلی خوشی اس بات کی ہے کہ وزیراعلیٰ مسٹر شیوراج سنگھ چوہان کی پہل پر خواتین کے مفاد میں اتنی اہم اسکیم شروع کی گئی ہے۔ دوسری خوشی اسکیم میں ان کا مدھیہ پردیش میں پہلا رجسٹریشن ہونا ہے ۔ وہ اس بات پر بھی خوش ہیں کہ ان کا رجسٹریشن مرکزی وزیر سماجی انصاف اور بااختیار ڈاکٹر وریندر کمار اور خود جنگلات کے وزیر مملکت مسٹرراہل سنگھ نے آن لائن کروایا ہے۔
آن لائن عمل کے تحت شریمتی لکشمی رائکوار کا رجسٹریشن نمبر، درخواست گزار کا نام، پتہ، ایل پی جی آئی ڈی، درخواست دہندہ کا مجموعی شناختی نمبر، لاڈلی بہنارجسٹریشن نمبر پْر کیا گیا۔ اججولا اسکیم کے تحت مستفید ہونے کے بارے میں بھی معلومات درج کی گئیں۔
لکشمی رائکوار کہتی ہیں کہ اب اس کی قیمت 450 روپے ہو گی، جو پہلے گیس سلنڈر خریدنے کے لیے آنے والے اخراجات کے نصف سے بھی کم ہے۔ پیسے بچانے سے دوسری ضروریات پوری ہوں گی۔ لکشمی کا کہنا ہے کہ گیس کنکشن کی سہولت فراہم کی گئی اور اب وزیر اعلیٰ مسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے انہیں اتنی کم قیمت پر گیس سلنڈر کی سوغات دی ہے، جو ان کے خاندان کے لیے بڑی راحت کی بات ہے۔ وہ بتاتی ہیں کہ ان کے خاندان میں 5 افراد ہیں اور ایک گیس کنکشن ان کے نام پر ہے۔ وزیراعلیٰ مسٹر چوہان کی جانب سے نافذ کردہ یہ اسکیم ہم جیسی غریب خواتین کے مفاد میں ہے۔ اس کے لیے میں وزیر اعلی مسٹرشیوراج بھیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ابھیلاشا ساہو
ٹیکم گڑھ وارڈ نمبر 26 کی مکھیا منتری لاڈلی بہنایوجنا کی مستفید ہونے والی شریمتی ابھیلاشا ساہو 450 روپے میں گھریلو گیس سلنڈر حاصل کرنے کی اسکیم کا فائدہ حاصل کرنے والی مدھیہ پردیش کی دوسری خاتون بن گئی ہیں۔ ٹیکم گڑھ میں منعقد پروگرام میں مرکزی وزیر سماجی انصاف اور بااختیار بنانے ڈاکٹر وریندر کمار اور وزیر مملکت برائے جنگلات مسٹرراہل سنگھ نے ایک ایک کرکے ان سے معلومات لی اور ان کا آن لائن رجسٹریشن کروایا۔
ابھیلاشا ساہو نے بتایا کہ اسکیم میںشامل ہونے سے خوش ہونے کے ساتھ ہی انہیںراحت بھی ملی ہے ۔ گیس سلنڈر خریدنے میں اب جو پیسے بچیںگے، وہ بچوں کے کام آئیںگے ۔7اراکین کے خاندان میں ایک ہی گیس کنکشن ہے، جو اس کے نام سے ہے۔ اس اسکیم کافائدہ ملنے سے اس کا خاندان بہت خوش ہوگا۔ اب اسے کنجوسی نہیں کرنا پڑے گی، جو بچے چاہیںگے ، ویسا کھانا انہیں بناکر دوںگی۔ گھر کا بجٹ بھی اب نہیں گڑبڑ ائیگا۔