وزارت خزانہ 10 اکتوبر سے پری بجٹ اجلاسوں کا دور شروع کرے گی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -21 SEPT     

نئی دہلی، 21 ستمبر:وزارت خزانہ آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں 10 اکتوبر سے اجلاسوں کا سلسلہ شروع کرے گی۔ وزارت کے بجٹ ڈیپارٹمنٹ نے بدھ کو اس سے متعلق ایک نوٹس جاری کیا ہے۔وزارت خزانہ کے بجٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے 20 ستمبر کو تمام وزارتوں اور محکموں کو بھیجے گئے نوٹس میں ان کے ساتھ پری بجٹ میٹنگز کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس نوٹس کے مطابق، وزارتیں اور محکمے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ضروری تفصیلات 5 اکتوبر 2023 تک جمع کر دی جائیں۔وزارت کے مطابق، گرانٹس اور تخصیصات کے حوالے سے نظرثانی شدہ بجٹ تخمینہ 2023-24 اور بجٹ تخمینہ 2024-25 کو حتمی شکل دینے کے لیے 10 اکتوبر سے مالیاتی سیکریٹری اور اخراجات کے سیکریٹری کی صدارت میں پری بجٹ بحث شروع ہوگی۔ محکمہ کے شیڈول کے مطابق پری بجٹ اجلاس 10 اکتوبر سے شروع ہو کر 14 نومبر تک جاری رہیں گے۔