ضرورت سے زیادہ بارشوں سے فصلیں برباد، کسانوں کو معاوضہ دیا جائے، کمل ناتھ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -23 SEPT    

بھوپال،23ستمبر مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے آج کہا کہ ریاست کے مختلف حصوں میں کم بارش اور پھر ضرورت سے زیادہ بارش کی وجہ سے فصلیں برباد ہو گئی ہیں اور حکومت کو فوری طور پر ان کسانوں کو معاوضہ دینا چاہیے۔ کمل ناتھ نے ایکس پر پوسٹ کیا، ‘مالوا اور نیماڑ سمیت ریاست کے بیشتر حصوں میں کم بارش اور پھر ضرورت سے زیادہ بارش کی وجہ سے سویا بین کی فصل مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔ اس تباہی سے کسانوں کی مالی حالت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اپوزیشن میں تھے تو وہ کسانوں کو نقصان کے لیے 40 ہزار روپے فی ہیکٹر معاوضہ دینے کا مطالبہ کرتے تھے۔ اب حکومت کو کسانوں کو یہ معاوضہ دینے سے کون روک رہا ہے؟ کمل ناتھ نے الزام لگایا کہ کسان قرض معافی اسکیم کو روک کر حکومت نے کسانوں کے پیٹ میں لات ماری ہے۔