لوہردگا میں مکان کی چھت اور دیوار گرنے سے مکان میں سورہے چھ افراد دب گئے

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -24 SEPT  

لوہردگا، 24 ستمبر: کڈو بلاک علاقہ کے جما پنچایت کے ٹکو بندہ ٹولی گاؤں میں اتوار کی صبح تقریباً 2 بجے ایک کھپریل والے مکان کی چھت اور دیوار گہری نیند سوئے ہوئے ایک خاندان پر گر گئی۔ جس کی وجہ سے تمام چھ لوگ چھت اور دیوار کے نیچے دب گئے۔بتایا جاتا ہے کہ دیوار کے نیچے دبے ایک نوجوان کے شورمچانے کے بعد قریبی گاؤں والے پہنچے اور سبھی کو باہر نکال کر علاج کے لیے کڈو سی ایچ سی لے گئے، جہاں پر ابتدائی علاج کے بعد دو کو رانچی کے رمس اور تین کو لوہردگا صدر اسپتال ریفر کیا گیا۔ جبکہ ایک کو علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔
واقعے میں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ٹکو بندہ ٹولی کے رہنے والے بودھن منڈا، بیوی بندھن منڈائن، بیٹا چھوٹو منڈا، بیٹی چھوٹی کماری، امیش منڈا اور پنچم منڈا کھپریل والے مکان میں سو رہے تھے۔ اس دوران مکان کی چھت اور دونوں طرف کی دیواریں سوئے ہوئے خاندان پر گرگئیں، اس واقعے میں گھر میں موجود سبھی افراد دب گئے۔ کسی طرح چھوٹو منڈا اور پنچم منڈا باہر آئے اور شور مچانے لگے۔ شور سن کر آس پاس کے گاؤں والے پہنچ گئے اور سب کو باہر نکال کر علاج کے لیے کڈو سی ایچ سی لے گئے، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد شدید زخمی بندھن منڈائن اور امیش منڈا کو رانچی رمس ریفر کر دیا گیا۔ تین گاؤں والوں بودھن منڈا، چھوٹی کماری اور چھوٹو منڈا کو لوہردگا صدر اسپتال ریفر کیا گیا ہے جبکہ پنچم منڈا کا کڈو سی ایچ سی میں علاج کیا گیا ہے۔