TAASIR NEWS NETWORK UPDATED BY- S M HASSAN -25 SEPT
لوہردگا، 25 ستمبر: سینہا تھانہ علاقہ کے بدلہ گاوں میں دس فٹ لمبا ازگر سانپ ملا۔ گاوں والوں نے اسے پکڑ کر محکمہ جنگلات کے لوگوں کے حوالے کر دیا۔گاوں والوں نے سکھ ساگر پانڈے کے تالاب کے قریب کھیت میں اژدہا کو دیکھا۔ اژدہا کو دیکھ کر گاوں والوں میں خوف پھیل گیا۔اس دوران ڈبلیو انصاری نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ازگر کو پکڑا، جسے بحفاظت محکمہ جنگلات کے حوالے کر دیا گیا۔ محکمہ جنگلات کے لوگوں نے ازگر کو اپنی تحویل میں لے کر جنگل میں چھوڑ دیا۔

