TAASIR NEWS NETWORK UPDATED BY- S M HASSAN -25 SEPT
پٹنہ، 25 ستمبر: بہار کابینہ کی میٹنگ پیر کے روزوزیراعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں ہوئی جہاں کل 10 تجاویز کی منظوری دی گئی ہے۔ حالانکہ کنٹریکٹ اساتذہ کو سرکاری ملازمین کا درجہ دینے کے معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ جن فیصلوں پر نتیش کابینہ نے اپنی رضامندی دی ہے، ان میں نالندہ کے کتری سرائے کے اس وقت کے زونل افسر اشونی کمار کو ملازمت سے برطرف کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔
پٹنہ کے اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ ا?ف میڈیکل سائنس میں مریضوں کو مفت ادویات اور تمام قسم کی طبی سہولیات فراہم کرنے کی تجویز کو کابینہ میں منظوری دے دی گئی ہے۔ ریاست میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور سڑک حادثات کو کم کرنے کے مقصد سے 849 ا?سامیاں بنانے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ریاست کے اقلیتی طبقے کے نوجوانوں میں کاروبار اور خود روزگار کو فروغ دینے کے مقصد سے وزیر اعلیٰ اقلیتی کاروباری اسکیم کو منظوری دی گئی ہے۔
کابینہ نے بہار قانون ساز کونسل سکریٹریٹ میں انتظامی کیڈر میں ڈپٹی سیکریٹری کے عہدے سے ریٹائر ہوئے ونود کمار کو یکم اکتوبر 2023 سے ایک سال کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد پر ڈپٹی سکریٹری کے عہدے پر تعینات کرنے کے لیے ہری جھنڈی دے دی ہے۔ اس کے علاوہ بڈ کو چھپرہ میونسپل کارپوریشن کے علاقہ سے نکاسی کے لیے 134 کروڑ 97 لاکھ 8900 روپے کی ڈرینج سسٹم اسکیم کی منظوری دینے والی ایجنسی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

