راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا شادی کے بعد پہلی بار میڈیا کے سامنے آئے

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -25 SEPT  

راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کی شادی 24 ستمبر کو ادے پور میں ہوئی تھی۔ دونوں نے پیر کی صبح شادی کی تصاویر جاری کیں۔ اس کے بعد یہ دونوں پہلی بار میڈیا کے سامنے آئے ہیں۔ پرینیتی اور راگھو کی شادی کے بعد ادے پور چھوڑنے کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔
فوٹوگرافر پاپرازی ( جو نامور شخصیات کے اردگرد منڈراتے رہتے ہیں) نے یہ ویڈیو جاری کی ہے، جس میں راگھو چڈھا سفید شرٹ اور کالی پینٹ میں نظر آ رہے ہیں۔ پرینیتی نے نیلی جینس کے اوپر گلابی کافتان پہن رکھا ہے۔ پرینیتی اور راگھو دونوں بہت خوبصورت لگ رہے ہیں اور دونوں شادی کے بعد پہلی بار میڈیا کے سامنے آئے تھے۔
عام آدمی پارٹی لیڈر راگھو اور بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی کو اس سال کے شروع میں ممبئی میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد ان کے رشتے کی بحث شروع ہوگئی۔ دونوں نے مئی میں دہلی میں منگنی کی تھی۔ اس کے بعد ان کی شادی ادے پور میں ہوئی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان، آدتیہ ٹھاکرے نے راگھو اور پرینیتی کی شادی میں شرکت کی۔ اس موقع پر منیش ملہوترا، ثانیہ مرزا، پرینکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا بھی موجود تھیں۔